ندا یاسر کس اداکارہ کو اپنی بہو مانتی ہیں اور کیوں؟ اہم انکشافات

Jul 23, 2021 | 18:18:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اداکار آغا الطاف اور ان کی اہلیہ حنا کو اپنا بہو بیٹا قرار دیا ہے۔
انسٹاگرام پر ندا یاسرکے نجی ٹی وی چینل پر نشر کئے جانے والے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔کلپ میں ندا یاسر کو اداکارہ حنا الطاف کو اپنی بہو کہے جانے اور اس کے پیچھے چھپی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حنا الطاف کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اکثر ندا کے تبصرے پڑھتی رہتی ہیں جہاں ندا خاص طور پر انہیں میری بہو کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔
اس پر ندا نے بتایا کہ حنا اپنی اتنی پیاری تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں کہ مجھے اس پر پیار آجاتا ہے اور میں بہو اس لیے کہتی ہوں کیوں کہ اداکار آغا علی میری آنکھوں کے سامنے بڑے ہوئے ہیں جو کہ میرے بیٹوں کی طرح ہیں اور چونکہ حنا بھی ان کی آنکھوں کے سامنے بڑی ہوئی لہٰذا وہ میری بہو کی طرح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فحش فلم کیس ۔۔ پولیس نے شلپا شیٹی سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں