کشمیری ووٹ دینگے اور اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرینگے۔۔مریم اورنگزیب 

Jul 23, 2021 | 18:20:PM
 کشمیری ووٹ دینگے اور اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرینگے۔۔مریم اورنگزیب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور نگرانی کی جائے گی،پورے آزادجموں وکشمیر میں انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی۔پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لئے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ،ایک مرکزی سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیاگیا ہے جو الیکشن ڈے پر چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا ۔پارٹی کے رہنما اور کارکن اپنے اپنے علاقوں میں تمام صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے ۔
مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔آزادجموں وکشمیر کے عوام ڈسکہ کی دھند بننے دیں گے اور نہ کسی کو ووٹ یا الیکشن عملہ اغوا کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں وکشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گا، بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا۔عمران صاحب اور ان کے کارندے فسطائی، آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ندا یاسر کس اداکارہ کو اپنی بہو مانتی ہیں اور کیوں؟ اہم انکشافات