(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز پاکستان بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی امداد پاکستان میں کورونا کی روک تھام کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ اس ویکسین سے پاکستان میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کو مدد ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کورونا وباکے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ اپنا مستقل تعاون جاتی رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پابندی کے باوجود تقریر۔۔علی امین گنڈا پور سمیت 4 امیدواروں کی ڈی آر او آفس طلبی