(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کا مغربی سرحد کو محفوط بنانے کا مشن۔افغانستان سرحد پر 2200 کلومیٹر باڑ کا کام مکمل کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات جاری۔پاک فوج نے مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے 11 فٹ اونچی اور 3 فٹ چوڑی فینسنگ نے دہشتگردوں کا راستہ روک دیا ۔
افغان سرحدی علاقے میں 834 میں سے 554حفاظتی قلعوں کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ۔کے پی اور بلوچستان میں ایف سی کے 73 اضافی ونگز بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔پاک افغان سرحد پر در اندازی روکنے اور موثر نگرانی کے لئے جدید نظام کی تنصیب بھی جاری ہے۔
ممکنہ اقدامات سے مغربی سرحد پر تمام غیر قانونی آمدورفت بند کر دی گئی۔فینسنگ کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ۔باڑ کے بعد سمگلرز کا راستہ بند ،پاکستان کی ٹریڈ بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ باڑ لگانے کے سلسلے میں چترال اور دیگر مشکل ترین علاقوں میں خچروں اور ہیلی کے ذریعے سامان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار یاسر حسین اور اقرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد