دھاندلی نہ ہوئی تو کشمیر میں کلین سویپ کرینگے۔۔ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کرنی ہے یا امن کرنا ہے؟، فیصلہ کشمیریوں کے حکم پر کریں گے،کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں، ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے۔شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی کشمیر کی تمام سیٹوں پرکامیاب ہو گی۔
لائیو: پاکستان پیپلز پارٹی کا ضلع مظفرآباد میں جلسہ عام https://t.co/6O8Fd7Cjao
— PPP (@MediaCellPPP) July 23, 2021
جمعہ کہ یہاں باغ اور مظفر آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری حکم کریں، جنگ کرنی ہے تو ہم ساتھ ہوں گے، کشمیری حکم کریں گے کہ امن کرنا ہے تو ہم امن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں، ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے، عوام کا حکم مانتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ 25 جولائی آزاد کشمیر کے لئے امتحان ہے، الیکشن شفاف ہوئے تو تمام نشستیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ساتھ دیا تو ہم باغ کی قسمت بدل دیں گے، پیپلز پارٹی کا آپ سے تین نسلوں کا رشتہ ہے۔
لائیو: پاکستان پیپلز پارٹی کا ضلع باغ کے کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام https://t.co/09wdtd7jq5
— PPP (@MediaCellPPP) July 23, 2021
بلاول بھٹو نے کہا کہ باغ کے جیالوں نے کارساز میں بی بی کا استقبال کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، کوئی کٹھ پتلی جماعت آپ سے ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتی۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جب وزیراعظم تھیں تو پوری دنیا پاکستان کی بات سنتی تھی ا ب کٹھ پتلی بات کرتا ہے تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی کشمیر کا ذکر کرتا ہے تو غلطی کرتا ہے، آپ کو عوامی وزیراعظم چاہئے یا کٹھ پتلی وزیراعظم ؟ا±نہوںنے کہاکہ پاکستان کا وزیراعظم عمران خان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے، کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر میں آج تک ن لیگ کی حکومت ہے، انہوں نے آپ کےلئے کیا کیا؟ یہاں کی حکومت نے آپ کو لاوارث چھوڑا، ہم نہیں چھوڑیں گے۔
“آج باغ کی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ اگر انتخابات صاف و شفاف ہوئے تو باغ کی تینوں نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہی کامیاب ہوں گے۔”
— PPP (@MediaCellPPP) July 23, 2021
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari#KashmirMainTeerChalega
1/3 pic.twitter.com/q2hY65PNJH
انہوں نے کہا کہ ایک گندا وزیر کشمیر میں لاﺅنچ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت بنائیں گے تو پہلے دن ہم تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کریں گے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے ذرا آئینہ دیکھیں،کلبھوشن کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان میں جمہوریت ہے تو بھٹو
“کشمیر سے ہمارا تعلق قیامت تک قائم رہے گا، یہ رشتہ کوئی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ ختم نہیں کرسکتا۔”
— PPP (@MediaCellPPP) July 23, 2021
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari#KashmirMainTeerChalega
2/3 pic.twitter.com/QEPUjIxK41
کی وجہ سے ہے، ہمارا وزیراعظم سیاست، عوام اور کشمیر پر سودا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف اداکار یاسر حسین اور اقرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد