(مانیٹرنگ ڈیسک) عریاں فلموں کے سکینڈل میں گرفتار بھارتی بزنس مین راج کندرا کی اہلیہ اور اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنا رد عمل دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ نے زندگی میں پیش آنے والے مشکل حالات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے جیمز تھربر کا ایک قول شیئر کیا جس کے مطابق"غصے کی حالت میں پیچھے کی جانب مت دیکھو یا خوف کی حالت میں سامنے مت دیکھو مگر اپنے ارد گرد کے حالات سے باخبر رہو۔"
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ غصے کی حالت میں ہم عموما ان لوگوں سے متعلق سوچتے ہیں جنہوں نے ماضی میں ہمیں دکھ دیا یا بر ے حالات سے متعلق سوچتے ہیں جن کے سبب ہم پریشانی کا شکار رہے۔خوف میں ہم مستقبل میں اپنے کسی پیارے کی موت سے متعلق سوچ کر ڈرنے لگتے ہیں۔لیکن ہمیں کرنا یہ چاہئے کہ اپنے حالات سے مکمل طور پر باخبر رہیں اورزمانہ حال میں رہنا سیکھیں۔
شلپا شیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ میں گہری سانسیں لیتی ہوں اور یہ جان کرخود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ میں زندہ ہوں، میں نے ماضی میں بھی مشکلات کے باوجود حالات کا بخوبی سامنا کیا اور مستقبل میں بھی کرتی رہوں گی۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے راج کندرا سے متعلق کیس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ کو جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کیا کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کیس میں فی الحال شلپا شیٹھی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس سے قبل پولیس نے ملزم راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کر 70 سے زائد عریاں ویڈیوز سمیت سرور کو بھی ضبط کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کس اداکارہ کو اپنی بہو مانتی ہیں اور کیوں؟ اہم انکشافات
یاد رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف فیشن ماڈل ٹریفک حادثے میں جاں بحق