افغان حکومت 6ماہ سے پہلے ختم ہو سکتی ہے، پینٹاگون

Jul 23, 2021 | 19:16:PM

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کے پیش نظر امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے خبر دار کیا ہے کہ افغان حکومت 6 ماہ سے بھی کم عرصہ میں ختم ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں نے کہا ہے کہ طالبان نے آدھے سے زیادہ افغانستان کے ضلعی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔افغان حکومت کی جانب سے محدود جگہوں پر توجہ مرکوز کرنے سے افغان عوام میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ حکومت نے انہیں طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے۔
دریں اثنا امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا کہ امریکی فورسز کی نئی حکمت عملی کے تحت دارالحکومت کابل سمیت دیگر بڑی آبادی والے مراکز کی حفاظت شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر طالبان تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 90 فیصد کام مکمل

مزیدخبریں