ڈالر کی اونچی اڑان۔۔ روپیہ کمزور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک میں کاروباری دن میں ڈالر کی بلند ترین سطح 162.50 روپے رہی تاہم انٹربینک میں ڈالر84 پیسے مہنگا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک رواں سال کی بلند سطح کی بلند 162 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔
جولائی 2021میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 4 روپے66 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔جولائی میں اب تک انٹربینک میں ڈالر157.54 روپے سے بڑھ کر 162.20 روپے کا ہوگیا ۔
ماہرین کے مطابق طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہاہے ، بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پابندی کے باوجود تقریر۔۔علی امین گنڈا پور سمیت 4 امیدواروں کی ڈی آر او آفس طلبی