آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ۔۔پولنگ اتوار کو ہوگی

Jul 23, 2021 | 20:10:PM
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ۔۔پولنگ اتوار کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ اتوار ( 25جولائی) کو ہوگی ، آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،آزاد کشمیر میں حکمران مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کی مجموعی تعداد 53 ہے، جن حلقوں میں ووٹ ڈالیں جائیں گے ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں ہیں، 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کے انتخابی نتائج آنے کے بعد کیاجائے گا۔ 
آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد32لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہے، پولنگ سٹیشنوں کو اے، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
 اے کیٹگری میں انتہائی حساس829 پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ بی کیٹگری کے حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد1200 سے زائد ہے۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق مرد رائے دہندگان کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد14 لاکھ سے زائد ہے۔
2018 کی تیرھویں ترمیم کے تحت مہاجرین کی12 نشستوں کو آئینی تحفظ دیا گیا ہے۔ ادھر آزاد جموں وکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت آر اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں، آر اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں
یہ بھی پڑھیں۔ کیسے رہنا ہے۔۔عمران خان کا کشمیر میں 2ریفرنڈم کرانے کا اعلان