(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کا عید پر منفرد اندازسوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے۔
فاطمہ آفندی نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر عید کی اپنی فیملی کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ جینس اور شارٹ ٹاپ کے ساتھ ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کا یہ منفرد سٹائل سوشل میڈیا پر کچھ خاص پسند نہیں کیا گیا اور ان تصاویر پر مداح خوب مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کے اس ڈریس کا نام کیا ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنے پاس موجود سب ہی کچھ ایک ساتھ پہننا چاہیں۔‘
ایک صارف نے تو یہ تک لکھ دیا کہ ’شاید! انہوں نے حرا مانی کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ناکام ہوگئیں۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے اداکار کنور ارسلان کے ساتھ 2012 میں شادی کی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو میرے لباس اور جسم سے متعلق منفی تبصرے کرے گااس کو۔۔۔اداکارہ عائشہ عمر کی مداحوں کو تنبیہ