(مانیٹرنگ ڈیسک) مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے کہا کہ میری بیٹی کا قاتل اسلحہ کیساتھ پکڑا گیا ہے ، کیس صاف ہے اور قاتل سامنے کھڑا ہے، انصاف نہ ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان،معاون خصوصی شہباز گل اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کا واقعہ کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایسا کیس نہیں کہ ملزم فرار ہوا، ملزم پکڑا گیا، قاتل ایک پاگل آدمی نہیں ہے اور اگر ایک پاگل کو کمپنی کا ڈائریکٹر لگایا تو ماں باپ کو بھی تفتیش کا حصہ بنانا چاہئے۔
سابق سفیرنے کہا کہ یہ ایک صاف کیس ہے، جب قتل کیا گیا چوکیدار نے بھی دیکھا، یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور ہم انصاف کے منتظر ہیں، یہ سیدھا سیدھا قتل کا واقعہ ہے، ہماری بچی بالکل معصوم تھی، میں حکومت سے انصاف چاہتا ہوں، امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کے گھریلو خانساماں اور چوکیدار کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیا۔
مقتولہ نور مقدم ملزم ظاہر جعفر کے گھر کتنا عرصہ رہی پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن اور سی ڈی ار کے لئے سی آئی اے معاونت طلب کرلی۔
تفتیشی ٹیم نے بیانات کے لئے ملزم کے والدین کو بھی طلب کرلیا اور مقتولہ اور ملزم کے ٹیلیفون کا ڈیٹا اور سی ڈی ار تفتیش میں بہت معاون ثابت ہوں گے ۔ملزم ظاہر کے والدین کو شامل تفتیش کرنے اور بیانات کے لئے پولیس نے سوالنامہ بھی تیار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن میں پاک فوج کونسے فرائض انجام دے گی ؟