شلپا شیٹھی کے شوہر نے عریاں آڈیشن کا مطالبہ کیا تھا، ماڈل سگاریکا شونا ثمن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے انکشاف کیا ہے کہ بزنسمین راج کندرا نے فلم میں کام کیلئے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کیلئے پیش بھی کرتے ہیں۔
جہاں اس معاملے میں دیگر بالی ووڈ سٹارز اپنے تبصرے کر رہے ہیں، وہی ایک ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے یہ انکشاف کرڈالا کہ راج کندرا نے انھیں کام دینے کیلئے عریاں آڈیشن کا کہا تھا۔
اس انٹرویو کے بعد سگاریکا کو دھمکی آمیز کالز آنا شروع ہوگئیں، ان کاکہناتھا کہ میں اب بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے پاس اب مختلف پلیٹ فارمز سے کالز آنا شروع ہوگئیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں جان سے ماردینے اور ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کالز کرنے والوں کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کی گرفتاری پر شلپا شیٹھی بھی میدان میں آگئیں،سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا