آزادکشمیر میں الیکشن صاف شفاف ہوئے تو پیپلزپارٹی اچھی سیٹیں لے گی: بلاول بھٹو 

Jul 23, 2021 | 22:05:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی پی پی کی کشمیر میں انتخابی مہم زبردست جارہی ہے،میں، آصفہ بھٹو، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضاگیلانی جدھر جارہے ہیں لوگوں کا رسپانس اچھا جارہا ہے ،عوام کا جوش و خروش دیکھ کر واضح پیغام ہے کہ پی پی پی کشمیر میں مضبوط ہے الیکشن صاف وشفاف ہوئے تو پیپلزپارٹی اچھی سیٹیں لے گی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے 24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی فارن پالیسی مکمل ناکام ہے ،عمران خان نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے، پاکستان ماضی میں کبھی تنہا نہیں ہوا ،ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں حکومت کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے چیلنجز بے شمار تھے ،ذوالفقار علی بھٹو ماضی میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرتے تھے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیر میں بھی ناکام ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکا، چین اور افغانستان سمیت یورپی یونین میں ناکام ہے،ان کاکہناتھا کہ افغانستان کی جنگ نئے مرحلے میں دھکیلا جارہا ہے ،افغانستان کے مسئلہ پر پوری دنیا کی نظریں اس خطے پر ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم کو فون نہیں کیا، عمران خان کے لئے افسوس کا مقام ہے امریکی صدر کا وزیراعظم کو فون نہ کرنے ہر ہم شرمندہ ہوتے ہیں، ان کاکہناتھا کہ افغانستان کے اہم موقع پر پاکستان کو سب سے آگے ہونا چاہئے تھا، سب سے پیچھے نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی نہ ہوئی تو کشمیر میں کلین سویپ کرینگے۔۔ بلاول بھٹو

مزیدخبریں