اداکارہ متھیرا کے سابق شوہر سے تعلقات سے متعلق انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ ان کی اپنے سابق شوہر سے طلاق کے بعد بھی دوستوں کی طرح بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
حال ہی میں متھیرا نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے ایک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
متھیرا نے کہا کہ ’میں اپنی ناکام شادی شدہ زندگی کے لیے خود کو بدنصیب نہیں کہوں گی۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ جو وقت گزارا وہ بہت اچھا تھا اور میرا ماننا یہ ہے کہ کبھی کبھی انسان غلط نہیں ہوتا بلکہ وقت غلط ہوتا ہے جو دو لوگوں کو الگ کردیتا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی کے شوہر نے عریاں آڈیشن کا مطالبہ کیا تھا، ماڈل سگاریکا شونا ثمن کا انکشاف
متھیرا نے کہا کہ ’طلاق کے بعد بھی میری اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستوں والی بات چیت ہوتی ہے، ہمارے درمیان کسی قسم کی کوئی دشمنی نہیں ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اگر دو الگ ہوں تو خوشی خوشی الگ ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرے لیے سب سے بڑی خوشی میرا بیٹا ہے اور میں اس کیلئے ہر وقت خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔‘متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے میرے برے وقت کا اثر میری صحت پر نہیں ڈالا۔‘
واضح رہے کہ اسی شو کے دوران متھیرا نے شوبز ستاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایوارڈ شوز میں جانے سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر رہ لے۔
متھیرا نے کہا تھا کہ ’بہت سے لوگ ایسے بھی جو ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے لباس کی تعریف کرتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے وہی لوگ ان کی برائیاں کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا تھا کہ ’اسی لیے میرا ماننا یہ ہے کہ لوگوں کی تنقید سننے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں بیٹھے اور ان سب چیزوں سے دور رہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: شوہر کی گرفتاری پر شلپا شیٹھی بھی میدان میں آگئیں،سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا