گوادر میں دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع گوادر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا، ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 25 جولائی سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع گوادر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 25 جولائی سے دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاون کا نافذ کیا جائے گا، تاہم راشن، خوراک، پھل سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل سٹور، پیڑول پمپس کھلے رہیں گے، ان مقامات پر ان افراد کو جانے کی اجازت ہوگی جو ویکسی نیشن کرواچکے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ان ماہی گیروں کو شکار کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو، تمام مچھلی مارکیٹ بھی اگلے پندرہ دن کےلئے بند ہوں گی۔سیاح، وزیٹرز بھی اگلے پندرہ دن تک ضلع گوادر میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جبکہ تمام پارکس، کھیلوں کے میدان اور ہر قسم کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا پھر بڑھنے لگا۔۔ پیر سے سکول ۔مزار۔شادی ہال بند