ڈپٹی سپیکر کی رولنگ، پی ٹی آئی، ق لیگ عدالت پہنچ گئی

Jul 23, 2022 | 08:52:AM

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے پارٹی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی پٹیشن داخل ہوگئی ہے، اس پر نمبر لگ رہا ہے اور سماعت کیلئے مقرر کی جائیگی۔ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے۔ یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے اور ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کر لیا گیا۔ پٹیشن کی سماعت صبح 10 بجے ہوگی۔ 

مزیدخبریں