مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ، بڑی خبر آگئی

Jul 23, 2022 | 09:15:AM
مسلم لیگ نون،ایم پی اے،بیٹے،قاتلانہ حملہ،مولانا غیاث الدین
کیپشن: پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں مولانا غیاث الدین کے بیٹے زید بن غیاث کو 3 گولیاں لگی ہیں اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا  ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ۔ تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید کی تھی۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔