(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ورکرز کو احتجاج کی کال دی۔ رپورٹس کے مطابق عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے ڈی چوک اور لاہور کے لبرٹی چوک پر شہریوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا جبکہ کراچی میں نرسری پر احتجاج کی وجہ سے سڑک بند ہونے سے بلوچ کالونی پل تک ٹریفک جام ہوگیا۔
اس کے علاوہ پشاور کی ہشت نگری میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ راولپنڈی میں مظاہرین نے چاندنی چوک سے کمرشل مارکیٹ تک ریلی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ، پی ٹی آئی، ق لیگ عدالت پہنچ گئی
دوسری جانب حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے حیدر چوک پر دھرنا دیا اور پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔