پرویز رشید کا پی ٹی آئی کو اپنے قانونی مشیروں کے خلاف احتجاج کا مشورہ

Jul 23, 2022 | 10:12:AM
پرویز رشید ،پی ٹی آئی ،قانونی مشیروں ،خلاف احتجاج ،مشورہ
کیپشن: پرویز رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کو اپنی جماعت کے قانونی مشیروں کے خلاف احتجاج کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج ہی کرنا ہے کہ اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے اور لڈو بانٹے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب، مختلف شہروں میں کارکنوں کا جشن

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے نتیجے کے مطابق حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے۔