مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے:حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا ٹوئٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے ارکان سمیت آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے، انشا اللّٰہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالی کا شکر جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مظبوطی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انشاللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) July 23, 2022
خیال رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی،گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام کو بڑاجھٹکا دیدیا