مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے:حمزہ شہباز

Jul 23, 2022 | 10:28:AM

(ویب ڈیسک)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا ٹوئٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے ارکان سمیت آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین  کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے، انشا اللّٰہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی،گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت نے عوام کو بڑاجھٹکا دیدیا

مزیدخبریں