عمران خان کی ناکامی کا سبب کیا تھا؟ شرجیل میمن کا نیا انکشاف 

Jul 23, 2022 | 11:47:AM

(ویب ڈیسک) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو دعویٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے، عمران خان، آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگانے  پر معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے، عمران خان اور اس کے لوٹوں نے پروپیگنڈا کیا، الزام لگایا گیا کہ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت آصف زرداری کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے جو دعویٰٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی میدان میں اتر آئیں، بڑا مطالبہ کردیا

صوبائی وزیر نے مزید  کہا کہ پی ٹی آئی کا سارا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہوا،عمران خان اور اس کے حواری پیسوں پر بکنے والے ہیں جب کہ اسد عمر نے 4 اپریل کو ممبران پنجاب اسمبلی کو خط لکھا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ امریکی نہیں گجراتی خط پر عمران خان کو ناکامی ملی ہے، اب پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کا حق ہے۔

مزیدخبریں