(24نیوز)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی سیاہ بادل چھاگئے جبکہ لاہور میں تیز بارش نے گرمی کا زور کم کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں تیز بارش کا امکان ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،بادل برسنے کا یہ سلسلہ26 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش شروع ہو گئی مصدر، اولڈ سٹی ایریا، لیاری اور شارع فیصل میں بوندا باندی ،اس کے علاوہ ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کے ووٹ شمار ہونے چا ہئیں یا نہیں؟ دوست مزاری کی رولنگ پر ماہرین کی رائے سامنے آ گئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارش کا امکان ہے، شہر میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیاہے اورلوگوں کو اس حوالے سے باخبر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔