(ویب ڈیسک) گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لکھا کہ 'تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں'۔
ریحام خان نے کہا کہ 'اس لیے بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے، تو کوئی انہیں لڈو بورڈ ہی خرید دے'۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی سیاست کے بعد الیکشن نہیں بلکہ۔۔۔ فوادچودھری کا بڑا بیان
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے انتشاری سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے'۔
انہوں نے لکھا 'جب تک اس جتھے کو لگام نہیں ڈالی جائے گی، یہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا'۔