ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چھترجی کو اساتذہ کی جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارتھا چھترجی کو جمعے سے شروع ہونے والی 26 گھنٹے طویل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی کے انتخاب سے متعلق کیس: حکمران اتحاد کا بڑا مطالبہ آگیا
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پارتھا چھترجی تفتیش میں ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا، وزیر کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ہی کلکتہ سے پارتھا چھترجی کے قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے گھر سے 20 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔
گرفتار ریاستی وزیر پارتھا چھترجی اس وقت وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس ہیں اور بھارتی ایجنسی سی بی آئی بھی پارتھا چھترجی سے دو مرتبہ تفتیش کر چکی ہے۔