(ویب ڈیسک) ایف آئی اے بنکنگ کورٹ میں مونس الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ،عدالت نے مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کنفرم کردی۔
ایف آئی اے بنکنگ کورٹ میں مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کی سماعت ہوئی۔ بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے مونس الہٰی اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت کنفرم کردی، اس کے علاوہ عدالت نے ملزم واجد علی بھٹی کی عبوری ضمانت بھی خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ