مونس الہٰی کا چوہدری شجاعت کے حوالے سے بڑا بیان آگیا

Jul 23, 2022 | 15:49:PM
مونس الہی،چودھری شجاعت،ڈپٹی سپیکر خط،ق لیگ، ووٹنگ
کیپشن: مونس الہٰی نے کہا کہ خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔

 رہنما ق لیگ مونس الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں میں کہا ہے کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی، انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ، جس پر چودھری شجاعت نے کہا جی میں نے خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی کے انتخاب سے متعلق کیس: حکمران اتحاد کا بڑا مطالبہ آگیا

مونس الہٰی نے کہا کہ خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔

جس پر مونس الہٰی نے جواب دیا کہ اسکا مطلب کہ پرویزالہٰی الیکشن نہیں جیتیں گے۔ رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے۔