مشہور کارساز کمپنی اگلے ماہ نئی گاڑی لانچ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق ماروتی سوزوکی اگلے مہینے بھارت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آلٹو کا نیا ماڈل لانچ کرنے جارہی ہے۔
آلٹو میں 2 انجن آپشنز ہوں گے- پہلا آپشن ہے ایک ہزار سی سی کا تین سلنڈر پیٹرول انجن جو 66 ہارس پاوراور 89 نیوٹن ٹارک پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ دوسرا 800cc پیٹرول انجن جو 57 ہارس پاور اور 69 نیوٹن ٹارک کا پاور پیش کر سکتا ہے۔ دونوں انجن 5-اسپیڈ مینوئل یا آٹومیٹکAGS یا CVT گیئر باکس کے ذریعے فرنٹ وہیل ڈرائیو ماڈل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مونس الہٰی کو بڑا عدالتی ریلیف
ماروتی میں پاکستانی سوزوکی کے برعکس ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کی سہولت کے ساتھ اسمارٹ پلے انفوٹینمنٹ سسٹم، پاور ونڈوز، ایل ای ڈی ڈی آر ایل، وہیل کیپس، ڈوئل ایئر بیگز، ای بی ڈی کے ساتھ اے بی ایس، ریورس پارکنگ سینسرز اور چند دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔