(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال میں بھونچال آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا ، پارلیمانی لیڈر شپ نے معاملے پر مشاورت کی ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ،سردار عثمان بزدار، فواد چودھری بھی مشاورت میں شریک ہوئے ۔زلفی بخاری، سبطین خان، سلیم بریار اوردیگر ارکان اسمبلی بھی مشاورت میں شریک تھے ۔مشاورتی اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان نے چوہدری پرویز الہی کے حق میں فیصلہ سنایا، پنجاب پر اقلیت رکھنے والے کو اکثریت پر مسلط کرنا قابل مذمت ہے،کیا یہ مذاق نہیں 186ارکان پر اقلیتی ارکان کو مسلط کیا جائے۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ایوان کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا ۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ کا اہم حکم
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کی مشاورت
Jul 23, 2022 | 17:32:PM