میٹرک کے نتائج کا اعلان کب کیا جائیگا؟ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج31 اگست کوجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نتائج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج31 اگست کو جاری کرنے پر غورشروع کردیا۔ رواں سال میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔رواں سال بچوں کو پوزیشنز نہیں ملیں گی، امیدواروں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دیئے جائیں گے،کسی بھی بچے کو امتحان میں فیل نہیں کیا جائے گا۔
امیدواروں کے رزلٹ کو لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا،تمام بچوں کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے، طلبا گھر بیٹھے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے،بورڈ ذرائع کی مطابق نتائج کی حتمی تاریخ کا اعلان آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل