(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے ، آج بھی ہیں، کل بھی رہیں گے،میرا اداروں کے ساتھ 30 ،40 سالے سے تعلق رہا ہے ،اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہناتھا کہ ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے ،تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے، اداروں کیخلاف نازیبا زبان برداشت نہیں ،سربراہ ق لیگ نے کہاکہ ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اداروں کیخلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل