(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ عمران کی حکومت میں جو گھپلے ہوئے اس پر ہم کیوں خاموش ہیں، ان گھپلوں پر ہم کیوں خاموش ہیں یہ میری اپنی حکومت سے شکایت ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ عمران خان ہمارے لئے چٹکی بھی نہیں بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے ، ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں ، وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں،بلاوجہ اگر بحران پیش کرنا ہے تو عام آدمی کو پیش کردو۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہناتھا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے ہیں ، ن لیگ کے لوگ وزیر رہ چکے ہیں، سب معززین ہیں ، ایک ایک کو پکڑ کر جیل میں ڈالا، گالیاں دیں، بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،ان کا کہناتھا کہ عمران کی حکومت میں جو گھپلے ہوئے اس پر ہم کیوں خاموش ہیں، ان گھپلوں پر ہم کیوں خاموش ہیں یہ میری اپنی حکومت سے شکایت ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان میں صلاحیت ہی نہیں کہ وہ کسی کو مجبور کر سکے ، عمران خان اتنی بڑی سیاسی قوت نہیں ، اس کی کسی دھمکی کو بنیاد بنا کرپر کو پرندہ بنانا مشکل بات نہیں ، ہمیں آئین کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر