(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ منکی پاکس دنیا کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، منکی پاکس کا پھیلاو عالمی توجہ کا مستحق ‘پبلک ہیلتھ ایمرجنسی’ کا معاملہ بن چکا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو گلوبل ہلیتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ،امریکی محکمہ صحت کے مطابق مئی سے اب تک 74 ممالک میں منکی پاکس کے 16 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس مرض سے اب تک صرف افریقا میں اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے منکی پاکس کے ماہر ڈاکٹر روزامنڈ لیوس نے رواں ہفتے کہا تھا کہ افریقا سے باہر منکی پاکس کے 99 فیصد کیسز مردوں میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور کارساز کمپنی اگلے ماہ نئی گاڑی لانچ کرے گی
دنیا کیلئے بڑا خطرہ ،عالمی ادارے نے خبردار کردیا
Jul 23, 2022 | 22:42:PM