عاشورہ کے احترام میں پاکستان ریلوے کا 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عاشورہ کے احترام میں پاکستان ریلوے نے 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
عاشورہ کے احترام میں پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ، 8 اور 9 محرم الحرام کو 2 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گیں، پہلی ٹرین 8 محرم الحرام کو شام 4بجے نواب شاہ چلے اور 11بجے روہڑی پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین 9 محرم الحرام کو صبح 6 بجے روہڑی سے چلے گی اور 11 بجے نواب شاہ پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے ”شہباز سپیڈ“کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؛ وزیراعظم کا اعتراف
اسپیشل ٹرینوں سے عزا دارنِ امام حسین علیہ السلام کو خیرپور ، محراب پور ، رانی پور ریاست ، پڈعیدن ، دوڑ اور روہڑی سمیت دیگر شہروں میں آنے جانے میں آسانی ہوگی۔