تحفے میں ملنے والے جوتوں پرقیمت سے زیادہ ٹیکس ،پاکستانی ایتھلیٹ نے سر پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں شوز منگوانا مہنگا پڑ گیا ،قیمت سے زیادہ ٹیکس عائد۔
تفصیلات کے مطابق 34 ویں نیشنل گیمز میں 2 گولڈ میڈل اور ساوتھ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی سپرنٹر صاحب اسرا امپورٹڈ سپائکس پر بھاری ٹیکس پر پریشان ہیں ، صاحب اسرا کے مطابق ان کے پرانے شوز ٹوٹ چکے ہیں انہیں اپنی ٹریننگ کیلئے نئے شوزوں کی ضرورت تھی جو مجھے کسی نے بطور تحفہ پیش کیے۔
پاکستانی اتھلیٹ کے مطابق جب وہ جوتے لینے پہنچیں تو ان سے بطور ٹیکس 68ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا، جس پر میں بہت زیادہ حیران ہوئی کیونکہ سپائکس کی اصل قیمت 55 ہزار روپے کے قریب ہے ، صاحب اسرا نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ میرے پاس جوتے نہیں ہیں کیونکہ میری پرانی جوڑی اب ختم ہو چکی ہےبراہ کرم اس مسئلے کو حل کریں۔
کمپنی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں.