اینڈرائیڈ موبائل کا جدید فیچر چیٹ جی پی ٹی ایپ لانچ ہونے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون کے بعد انڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی چیٹ جی پی ٹی ایپ اگلے ہفتے سے لانچ کی جارہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں کمپنی کی جانب سےچیٹ جی پی ٹی ایپ کی لانچنگ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیاکہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے ،لیکن ابھی اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا ۔
Announcing ChatGPT for Android! The app will be rolling out to users next week, and you can pre-order in the Google Play Store starting today: https://t.co/NfBDYZR5GI
— OpenAI (@OpenAI) July 21, 2023
اوپن اے آئی نے بتایا کہ ایپ کے نیچے پری رجسٹر بٹن کو دبا کر آپ کی اپنی دلچسپی ظاہر کی جاسکتی جس کے بعد اس کے دستیاب ہونے پر آپ کو الرٹ مل جائے گا۔
مزید پڑھیں: تحفے میں ملنے والے جوتوں پرقیمت سے زیادہ ٹیکس ،پاکستانی ایتھلیٹ نے سر پکڑ لیا
کمپنی کے مطابق ایپ سے متعلق تفصیلات اس وقت مختلف کے مراحل میں ہیں لیکن ایپ کے اسکرین شاٹس اور تفصیل سے یہ اصل سافٹ ویئر کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
تاہم آپ ایپ کو مفت یا ادائیگی کرکے پلس چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔