پاکستان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرنے میں کامیاب، حمزہ خان نے جان شیر خان کی یاد تازہ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو1-3 کے مارجن سے واضح شکست دے دی ، فائنل کے آغاز میں پہلا راونڈ مقابلہ کن تھا جو مصری کھلاڑی نے 10-12 سے اپنے نام کیا اس کے بعد حمزہ خان نے ایسا کھیل دیکھایا کہ حریف کھلاڑی کیساتھ ساتھ شائقین بھی تکتے رہ گئے۔
حمزہ نے دوسرا راؤنڈ 12-14 سے جیتا اس کے بعد انہوں نے حریف کو اپنے قریب بھی نہ بھٹکنے دیا اور تیسرا راؤنڈ3-11اور چوتھا راؤنڈ6-11 سے اپنے نام کرتے ہوئے 37 سال بعد پاکستان کو سکواش کا چیمئپن بنا دیا، حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل پاکستان کو جیتوایا تھا۔
Congratulations Pakistan for being the world Junior champion after 39 years! Hamza Khan won the championship. It is a great achievement for the game of squash especially for Pakistan. @sohailimrangeo @Shoaib_Jatt @ArslanJutt43 @CMShehbaz @mamoonkhan30 @iamqadirkhawaja pic.twitter.com/MxeiJj54Kn
— Punjabsquashofficial (@Punjabsquashof1) July 23, 2023
اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین - دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا، تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا،میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔
Pakistan's Hamza Khan creates HISTORY in World Junior Squash Championships
— Sultan Khan (@MainHoonSultan7) July 23, 2023
Pakistan are the Champions after 37 years, Jansher Khan won in 1986#HamzaKhan #Squashpic.twitter.com/HZeMi0Y7WG
حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا،خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔