مون سون بارشیں، بچی سمیت 5افراد جاں بحق ،کئی علاقوں میں سیلاب آگیا

Jul 23, 2023 | 12:08:PM

(محی الدین، اویس کرم، کامران کورائی ) پاکپتن میں مون سون بارش کے سبب برقی آلات میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔سوات میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق  ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  پرانی سبزی منڈی میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق، گائوں 67 ڈی میں گلی میں لگی تار پر ہاتھ لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ گائوں 67 ای بی میں 32 سالہ شخص نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔

سوات میں بحرین کے علاقہ مدین کوز کلے گٹ میں گھر کے اوپر پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے پانچ افراد دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملبے تلے دبے 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

4 سکردو میں شنگوس کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی۔ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 افراد زخمی ہوگیا۔ حادثے کا شکار گاڑی میں 8افراد سوار تھے۔ گاڑی سکردو سے گلگت استور جا رہی تھی۔

رستے کی بندش کے باعث ریسیکو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب سوات میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق  ہوگئے۔جبکہ دادو کے پہاڑی کیرتھر علاقے میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیل جوہی واہی پاندھی میں ندی نالو میں طغیانی پڑنے سے راجو گنڈھو حاجی خان سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔پانی کے ریلے کے باعث 15 سے 20 گاؤں کا راستہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوگیا۔

مزیدخبریں