12بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 23, 2023 | 12:13:PM

1۔دیرلوئر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی گاڑیاں اور جی ٹی روڈ سیلابی ریلے میں بہہ گیا،پشاور چترال روڈ مکمل طور پر بند،،سیکڑوں مسافر پھنس گئے،دیر پشاور جی روڈ تالاش اور شمشی خان کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا،سوات میں تحصیل بحرین کے علاقہ میں گھر کے اوپر پہاڑی تودہ گر گیا، ملبے تلے پانچ افراد دب گئے، دو افراد جاں بحق، تین زخمی،،ہسپتال میں زیر علاج۔


2۔اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،،پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے مزید بارشوں کا امکان،،بارشوں کا سلسلہ 29جولائی تک جاری رہے گا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل رنگ جمائیں گے،،کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل تیز بارش متوقع،دادومیں بارش کے بعد تحصیل جوہی واہی پاندھی میں ندی نالوں میں طغیانی،،پاکپتن میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق۔


3۔طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،دریائے چناب اور راوی میں اگلے دو روز میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے خبر دار کر دیا،دونوں دریاؤں اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،عارف والا میں دریائے ستلج کی سطح مزید بلند،،تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح مزید بلند ہوگئی ،تونسہ بیراج نچلے درجے کا سیلاب،دریائی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت۔


4۔امریکا نے پاکستان میں انتخابات کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دے دیا۔امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہرسٹ کہتی ہیں،انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے،آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پراُمید ہیں۔مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار شراکت داری ہے۔


5۔سعودی عرب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستانی تاجروفد کی ملاقات،جدہ میں شریف پیلس میں ہوئی ملاقات میں قائد مسلم لیگ ن نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا خیر مقدم کیا،نواز شریف کاکہناتھاکہ مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانیوں اور بزنس کمیونٹی نے معیشت کا سنبھالا دیا۔
6۔مریم نواز شریف ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں،مریم نواز شریف عید سے قبل دبئی سے لندن روانہ ہوئی تھیں،مریم نواز ذاتی سیکورٹی حصار میں لاہور ائیر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔
7۔گورنمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، طالبات اور فیکلٹی ممبران کی نومئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت،وفد کا شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ۔
8۔وزیراعظم نے اپنا لقب وزیراعلیٰ پنجاب کو دے دیا،شہبازشریف کہتے ہیں کہ محسن نقوی نے تیزرفتاری میں مجھے بھی پیچھے چھوڑ دیا،وزیراعظم کالاہور میں دانش اسکول کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب ۔شہبازشریف نےدانش اسکول کی تانیہ کوپنجاب حکومت میں ملازمت کا تقررنامہ دیدیا۔ بولے محسن نقوی سےگزارش ہےپنجاب میں دوبارہ لیپ ٹاپ اسکیم شروع کریں۔
9۔لاہور کے بحریہ آرچرڈ ہسپتال میں8 سالہ بچی نور فاطمہ کے دل کا کامیاب آپریشن۔صحت یاب ہونے کے بعد نور فاطمہ کو گھر منتقل کر دیا گیا۔بچی کے دل کے 2 والو بند تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے دورے کے دوران بچی کو بحریہ آرچرڈ ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
10۔سی ای او روڈا عمران امین کا چہار باغ اورا نڈسٹریل ایریا کا دورہ۔ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔عمران امین کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی گئی۔سی ای او عمران امین کا منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار۔۔ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت۔
11۔مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کا معصوم کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد ،،، امرناتھ یاترا کے دوران انتہا پسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا،، جھگڑے کو انتہا پسند یاتریوں نے مذہبی رنگ دے دیا،تشدد کے باعث 40 سے زائد گھوڑی بان زخمی۔
12۔شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے جاری چیمپئز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر ۔ الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں عسکری ، سول انتظامیہ ، علاقے کے عمائدین ، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔طلباء نے فٹ بال ، والی بال اور تقاریر، خواتین نے ڈرائینگ ، سکیچنگ اور جنرل کیٹیگری میں فٹ بال اور والی بال میں کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھاۓ۔
13۔ایمرجنگ ایشیا کپ میں سنڈے ہو گا میگا کرکٹ ڈے۔ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ قومی کھلاڑی اعزاز کا دفاع کریں گے۔ حارث الیون کی ٹیسٹ پلیئرز سے ملاقات۔ شاہین آفریدی سمیت سینئرز نے کیک کاٹا اور حوصلہ بڑھایا۔

مزیدخبریں