آئی سی سی ورلڈ کپ پرومو سے راولپنڈی ایکسپریس بھی مایوس ,اہم بیان دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی پرومو میں شامل نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے حریف بلے بازوں کے دلوں خوف پیدا کرنے والے پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جس نے سوچا کہ ورلڈکپ پرومو پاکستان اور بابراعظم کی نمایاں موجودگی کے بغیر مکمل ہو جائے گا، اس نے حقیقت میں خود کے ساتھ مذاق کیا ہے، میرے خیال میں تھوڑا بڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
Whoever thought that World Cup promo will be complete without Pakistan & Babar Azam's significant presence, has actually presented himself as a joke.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 22, 2023
Come on guys, time to grow up a bit.
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کیا تھا،
آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں ‘یہ تقریبا آ پہنچا ہے’ کا پیغام بھی درج ہے، اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ ماضی کے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کی گئی ہیں۔
ویڈیو میں پاکستانی فینز کی مایوسی کے علاوہ ویژولز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ورلڈکپ 2019 میں اپنا جشن منانے کا مخصوص انداز شامل تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو ویڈیو میں بھارتی کھلاڑیوں اور مداحوں کو زیادہ دکھانے پر کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت کے علاوہ کوئی ٹیم ورلڈکپ میں شامل نہیں۔