مسلم لیگ(ن)نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اُڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)صدرپاکستان مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نےپی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف عرفان خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ، صدر مسلم لیگ ن لاہور کا کہنا تھا کہ عرفان خان کومسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتےہیں ، اس موقع پر راؤصداقت،عابد بارا،یاسربارا سمیت دیگر بھی موقع پر موجودتھے۔
سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار اور نفرت پھیلائی،قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے، احتجاج میں فوجی املاک پر بھی حملے کیے گئے تھے،سانحہ 9مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔