سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر وزیر اعظم کامحسن نقوی کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاقی ملازمین جتنی بڑھانے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن رضا نقوی کا شکریہ ادا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز کو ساڑھے 17 فیصد اضافہ مبارک ہو۔ اپنے بھائیوں بہنوں سے وعدہ ہے کہ معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے، ان شاءاللہ
وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ شب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21 واں اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میں صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفاق کی طرز پرتنخواہوں میں اضافے کی منظوری دےدی،پنجاب میں پنشنرز کی پنشن میں بھی وفاقی طرز پر اضافے کردیا گیا،پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ کیساتھ ہوگا۔