پٹرول پمپ مالکان کی لاپروائی نے شہری کو گاڑی سے محروم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پٹرول پمپ مالکان کی لاپروائی نے شہری کو لاکھوں روپے کی گاڑی سے محروم کردیا۔
لاہور کے شہر ی عمران سعید نے متعلقہ تھانے میں پٹرول پمپ کے مالک کیخلاف درخواست دیدی ۔متاثرہ شہری نے پی ایس او پمپ تاج پورہ کے مالک حاج مقصود ہے کیخلاف دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ گاڑی نمبر chc3611 میں تیل ڈلوانے آیا تو گاڑی کو بند کرکے پٹرول ڈلوا رہا تھاتو اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ بھڑکنے سے پوری گاڑی جل گئی ۔پمپ پر آگ بجھانے والا عملہ تھا نہ ہی کوئی آلہ ۔
ضرور پڑھیں :اگلے وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے؟
متاثرہ شخص نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ خوش قسمتی سے میں محفوظ رہا ۔پمپ مالکان کی غفلت سے شاد باغ میں کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے، پٹرول پمپ چل رہا ہے مگر آگ بھجانے کے آلات کام ہی نہیں کر رہے۔ پٹرول پمپ کا عملہ آگ دیکھ کر پمپ سے بھاگ گئے تھے۔علاقہ مکین اور کار کے مالک نے اپنی مدد کے تحت گاڑی کی آگ بجھائی۔
متاثرہ شخص اور علاقہ کے مکینوں نےمتعلقہ ادارے سول ڈیفنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔