”محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی“ بھارتی لڑکی اپنے پیار کو پانے کیلئے پاکستان آگئی

Jul 23, 2023 | 18:22:PM
”محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی“ بھارتی لڑکی اپنے پیار کو پانے کیلئے پاکستان آگئی
کیپشن: پاکستان آنیوالی بھارتی لڑکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،فیس بک پر ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی ،بھارتی لڑکی اپنے پیار کو پانے کیلئے پاکستان آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی 35سالہ انجو کی دیربالا کے29سالہ نصراللہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی، دونوں جانب سے محبت کے عہدوپیماکئے گئے،بھارتی لڑکی اپنی محبت کو پانے کیلئے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجوکی نصراللہ کیساتھ دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی لڑکی انجو کاکہنا ہے کہ اب دیر کے نصر اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن حمزہ خان کا شاندار کامیابی کے بعد اہم بیان سامنے آگیا