(24 نیوز)فیروز والا میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق تین دوست دریائے راوی میں ٹک ٹاک بنا رہے تھے،تینوں لڑکے شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی تھے،ریسکیو حکام کے مطابق 14سالہ لڑکا دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق لڑکے کی شناخت 14سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔
دریا میں نہانے پر دفعہ 144نافذ کی گئی تھی، ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ ٹاؤن عملدرآمد کروانے میں ناکام رہے، اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدی علاقے میں گولہ باری سے معروف صحافی ہلاک