(24 نیوز) شاہدخان خٹک نے پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ اپنے حجرے میں منعقد عوامی جلسہ سے قبل میں نے استعفی' دیا تھا، پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست سے دوچار کروں گا، عوامی خدمت مشن ہے،سیاست اور وزارت دونوں میں خدمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدی علاقے میں گولہ باری سے معروف صحافی ہلاک
ذرائع کے مطابق شاہد خٹک کا مزید کہنا ہے کہ نوشہرہ کے عوام میرے ساتھ ہیں انکے خواہش پر استعفی' دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نگران صوبائی وزیر کے فرائض سر انجام دینے والے شاہد خان خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا کیوںکہ انہوں نے نگران کابینہ خیبرپختونخوا کا حصہ ہوتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا جس کی آئینی طور پر ان کو اجازت نہیں ہے۔