(ویب ڈیسک)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے امور کے ادارہ کے کراڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ البلادی نے بتایا ہے کہ محکمہ کے پاس ہجوم کے انتظام میں مہارت رکھنے والے 300 سے زیادہ مبصر موجود ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق عبداللہ البلادی نے کہا کہ ہجوم کے انتظام کے کام مسجد نبوی کے تمام صحنوں اور اس کی راہداریوں میں پیش آتا ہے۔ مردوں اور خواتین کیلئے پرائیویٹ ہالز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نمازیوں کی رہنمائی اور گروپ بندی کا آغاز مسجد کے اندر سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد نمازیوں کو مسجد کی چھت اور صحنوں میں منظم کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی میں آنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے انسانی کیڈرز کو ضروری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما نے پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا