(ویب ڈیسک) میکسیکو میں مشتعل شخص کا بار پر آتش گیر مواد سے حملہ، 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
میکسکیو میں ایک بار میں خواتین سے نامناسب برتاؤ کرنے کےباعث بار سے باہر نکالے جانے والے شخص نے مشتعل ہو کر آتش گیر مواد سے بار پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آ کر 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدی علاقے میں گولہ باری سے معروف صحافی ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ میکسیکو کی شمالی ریاست سونورا کے شہری لوئس ریوکولوراڈو میں پیش آیا جس کی سرحد امریکا سے ملتی ہے، ریاست سونورا کے پبلک پراسیکیوشن کے مطابق آگ لگنے کی صورت میں 7 مرد اور 4 خواتین موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 4 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور خواتین سے نامناسب سلوک کرنے پر بار سے باہر نکالا گیا تھا، کچھ وقت بعد واپس آ کر ان نے بار کے اندر کوئی آتش زدہ چیز پھینکی جس سے بار میں آگ بھڑک اٹھی، ممکنہ طور پر یہ مولوتوف کاک ٹیل ایندھن بم تھا، دوسری جانب حکام حملہ آور شخص کی شناخت کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔