وزیراعظم نے ’محسن اسپید‘ کا نام دیا جس پر شکر گزار ہوں، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اتوار کی رات زیر تعمیرنوازشریف انڈرپاس کا دورہ کیا اور 16 اکتوبر تک منصوبہ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نواز شریف انڈر پاس کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نوازشریف انڈرپاس 16اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا، وزیراعظم نے ’محسن سپیڈ‘ کا نام دیا جس پر شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میاں محمود الرشید کی جیل میں انتقال کی خبریں ، جیل حکام کا بیان بھی آگیا
برسات کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ڈیم بھر چکے ہیں، ہمیں تیاری مکمل رکھنی ہے۔ بھارت نے پانی چھوڑا تو دیہات زیرآب آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام کمشنرز کو الرٹ بھجوادئیے گئے ہیں۔
ایک صحافی نے محسن نقوی سے مستقبل قریب میں نگراں وزیراعظم بننے کے امکان کے حوالہ سے دو معنی سوال پوچھا کہ کیا محسن سپیڈ وفاق میں بھی نظر آئے گی؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ میرے خیال میں پنجاب میں ہی بہتر ہوں ، اس جواب پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو نگران وزیر اعظم بننے کے لیے آفر کی گئی تھی؟ وزیر اعلیٰ نے مسکرا کر کہا کہ میں پنجاب میں ہی بہتر ہوں۔
ذخیر اندوزی سے متعلق کئے گئے ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔