متعدد اساتذہ کرپشن اور جنسی استحصال میں شامل ہیں ،چیف آفیسر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبات کے جنسی استحصال پر چیف آفیسر کا بیان سامنے آ گیا۔
گزشتہ دنوں بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سے رات کے وقت گھر جاتے ہوئے ایک طالبہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ نے پولیس حراست میں بیان دیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے متعدد اساتذہ کرپشن اور جنسی استحصال میں شامل ہیں ، چیف آفیسر نے مختلف پروفیسر ڈاکٹرز کے نام ظاہر کردئیے ،ان کا کہناتھا کہ ڈاکٹر رانجھا ،ڈاکٹر ابوبکر ،ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹر ایم طاہر ،ڈاکٹر عمران طالبات کے جنسی استحصال میں ملوث ہیں ۔
چیف آفیسر یونیورسٹی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کا مزید کہناتھا کہ نشہ اور اشیاکا استعمال بھی کیا جاتا ہے لیکن کھلے عام یونیورسٹی میں نہیں کیا جاتا،ہر ڈیپارٹمنٹ میں آدھے سے زائد استاتذہ جنسی ہراسگی اور کرپشن میں شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: میاں محمود الرشید کی جیل میں انتقال کی خبریں ، جیل حکام کا بیان بھی آگیا